Time

پاکستان نے سعودی عرب کو اپنا فیصلہ سُنا دیا

 ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف پاکستان کے دورے پر آرہے ہیں، امکانی طور پر ان کا دورہ پاکستان 8 اپریل کو متوقع ہے، یمن کی صورتحال کے تناظر میں جہاں بعض حلقے ایران کو ایک فریق گردانتے ہیں ایرانی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان غیرمعمولی اہمیت کا حامل ہے، وہ پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ ایران میں پاکستان کے سفیرنور محمد جارمانی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کے امکانات موجود ہیں تاہم تاریخ کے بارے میں حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا۔ صنعا (خصوصی رپورٹ) یمن میں لڑائی شدت اختیار کرگئی۔ سعودی عرب کی مدد کیلئے ترکی نے اپنا بحری بیڑہ بھیجنے کا اعلان کردیا۔ عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے جمعرات کے روز اپنی عسکریت قیادت کے ساتھ مشورے کے بعد فیصلہ کیا کہ سعودی عرب حدود کی حفاظت کیلئے جلد ازجلد بحری بیڑہ بحراحمر روانہ کیا جائے گا۔ اس سے قبل ترکی کی جنگی کشتیاں سعودی بحریہ کی مدد کیلئے پہنچ چکی ہیں۔ اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) مسلم لیگ (ن) سےتعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی اور پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا افضل نے کہا ہے کہ پاکستان نے مشرق وسطی کی تازہ ترین صورتحال میں سعودی سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے بقول ان کے اپنی افواج سعودی عرب بھیجنے کا فیصلہ کرلیا ہے، تاہم ان کا کہنا تھا، مشاورت کیلئے معاملے کو پارلیمنٹ کے سامنے بھی پیش کیا جائے گا۔ وائس آف امریکہ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب سے پاکستان کے اعلیٰ ترین وفد کی واپسی کے بعد وزیراعظم نے طویل اجلاس منعقد کیے اور معاملات کا قیام پہلوﺅں سے جائزہ لینے کے بعد پاکستانی فوج سعودی عرب بھیجنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ کابل (خصوصی رپورٹ) افغانستان نے کہا ہے کہ گر سعودی عرب کو کسی قسم کا خطرہ لاحق ہوا تو اسے بھرپور معاونت فراہم کریں گے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان صدارتی محل کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان اور سعودی عوام کے درمیان گہرے تاریخی اور مذہبی تعلقات ہیں اور یہی وجہ ہے کہ سعودی عرب کو کسی قسم کے سکیورٹی خدشات لاحق ہونے کی صورت میں ہم سعودی حکومت اور عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے۔ اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) وزیراعظم ترکی کے دورہ کے بعد اگلے ہفتے ایران جائیں گے جس کے فوراً بعد ملائیشیا جائیں گے۔ دورہ ترکی میں قومی سلامتی و خارجہ امور کے مشیر سرتاج عزیز اور خارجہ کے خصوصی مشیر طارق فاطمی‘ وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ مو¿قر انگریزی روزنامہ دی نیوز کے مطابق سفارتی ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم اپنے معاونین کے ہمراہ ترکی کے صدر طیب اردگان اور وزیراعظم سے مشرق وسطیٰ کے موجودہ حالات پر بات چیت کریں گے۔ نوازشریف کے انقرہ پہنچنے کے فوراً بعد صدر اردگان پاکستانی رہنما کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے۔ مشیر خارجہ امور طارق فاطمی نے امکان ظاہر کیا ہے کہ خطہ کی موجودہ خراب صورتحال پر بات چیت کیلئے وزیراظم تہران بھی جائیں گے۔ پروگرام کے مطابق ترک وزیراعظم پاکستانی وزیراعظم کے ایک روزہ دورہ ترکی کے بعد منگل کے روز تہران روانہ ہوں گے جہاں وہ ایرانی صدر سمیت دیگر رہنماﺅں سے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بامقصد مذاکرات کریں گے۔

سعید اجمل پہلی بار نئے باﺅلنگ ایکشن کے ساتھ ”ان ایکشن“ ہوں گے


لاہور ( قدرت نیوز) پاکستان کے جادوگر سپنر سعید اجمل کو بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کھیلنے کیلئے منتخب کر لیا گیا ہے اور اب وہ پہلی بار نئے باﺅلنگ ایکشن کے ساتھ بنگلہ دیش کے میدانوں میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔ تفصیلات کے مطابق سعید اجمل کو تینوں فارمیٹ یعنی ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے اور سلیکٹرز پرامید ہیں کہ سعید اجمل بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کریں گے۔ واضح رہے کہ سعید اجمل کے باﺅلنگ ایکشن پر پابندی لگائی گئی تھی جس کے بعد انہوں نے اپنا ایکشن تبدیل کیا اور بعدازاں ٹیسٹ میں کامیاب قرار پائے تاہم اس کے باوجود انہیں ورلڈکپ 2015ءکھیلنے کیلئے نہیں بھیجا گیا۔ ماہرین کرکٹ کا کہنا ہے کہ سعید اجمل کو ورلڈکپ نہ کھلانے کافیصلہ درست تھا کیونکہ ان کا باﺅلنگ ایکشن تبدیل ہوا تھا جو ان کیلئے مسائل پیدا کر سکتا تھا۔ ماہرین کے مطابق سعید اجمل کو دورہ بنگلہ دیش کیلئے منتخب کرنا درست فیصلہ ہے کیونکہ بنگلہ دیش ایک چھوٹی ٹیم ہے اور اس کے خلاف سعید اجمل کے نئے باﺅلنگ ایکشن کو باقاعدہ طور پر آزمانے کا بہترین موقع میسر ہو گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ سعید اجمل بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں اپنے نئے باﺅلنگ ایکشن سے بھرپور جادو جگائیں گے اور ثابت کریں گے کہ ایکشن تبدیل ہونے کے باعث ان کی پرفارمنس میں کوئی تبدیل نہیں آئی۔
 

Contact Form

Name

Email *

Message *

aus dieser quelle